بشری انصا ری کا عمران خان سے متعلق مزاحیہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

4 Aug, 2022 | 06:15 PM

ویب ڈیسک : معروف اداکارہ اور کامیڈین بشریٰ انصاری  ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے کہہ رہی ہیں ظالمہ اگر بشریٰ سے ہی شادی کرنی تھی تو میں مرگئی تھی کیا؟ 

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو ایوارڈز کی تقریب کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری سٹیج پر موجود ہیں جب کہ کلپ میں عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ بھی ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ 'میں عمران خان سے مل کر پوچھوں گی کہ ظالمہ! اگر تیسری شادی بشریٰ سے ہی کرنی تھی تو میں مر گئی تھی کیا؟'

اداکارہ کی یہ بات سنتے ہی حاضرین نے قہقہے چھوڑ دیے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین بھی اس وائرل ویڈیو سے خوب محظوظ ہوئے اور تبصرے بھی کیے۔ 

مزیدخبریں