(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 43 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 771 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 43 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 771 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 1787 ڈالر فی اونس ہے۔