(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ تحریک انصاف نےچیف الیکشن کمشنرکےخلاف ریفرنس واپس لے لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ریفرنس رجسٹرارآفس میں جمع کرانےکےبعد فوراً واپس لے لیا گیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریفرنس کےمسودے میں ترمیم کرکے دوبارہ جمع کروایا جائے گا۔ تحریک انصاف ریفرنس میں مزید قانونی پہلوؤں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔