یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی 

4 Aug, 2022 | 04:47 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)شدید مہنگائی نے عوام کو معاشی طور پر کچل ڈالا، یوٹیلٹی سٹورز پر خواتین اور مرد صارفین کا رش بڑھ گیا، انتظامیہ کیلئے سینکڑوں گاہکوں کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی بڑا چیلنج بن گئی۔

مہنگائی کے سونامی نےشہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،غریب اور متوسط طبقے نے سستی اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرلیا ہے۔ہر گزرتے دن کیساتھ یوٹیلیٹی سٹورز پر خواتین اور مرد گاہکوں کا بے پناہ رش بڑھتا جارہا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز کھلنے سے کئی گھنٹے قبل ہی خواتین اور مرد صارفین کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں،بعض اوقات کئی گھنٹے انتظار کے بعد باری آنے پر بھی سستا گھی، آئل اور آٹا نہیں ملتا۔
یوٹیلٹی سٹورز پر آنے والے سینکڑوں خواتین اور مرد صارفین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہےکہ خورونوش کے سٹاک کی فراہمی بڑھائی جائے تاکہ ہر غریب اپنے بچوں کیلئےراشن خرید سکے۔

مزیدخبریں