ویب ڈیسک : تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ گرمی اور دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے سے انسان کو زیادہ تھکاوٹ ہو سکتی ہے ۔ اس تحقیق کو نیوٹریشن کے ایک جرنل میں بھی شائع کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے سے جسم میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کے باعث آپ تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ریسرچرز کا کہنا ہے کہ پانی کی معمولی کمی بھی مزاج کو بدلنے کے ساتھ تھکاوٹ کے احساس کو اُجاگر کرتی ہے ۔ دھوپ میں بیٹھنا بنا کام انجام دیئے بھی جسم کے لئے سخت محنت کرنے کے مترادف ہے ۔
ماہر امراض جلد ہیتھر راجرز کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں معمولی سی تبدیلی بھی جسم پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے افعال کو متاثر کرتی ہے اور جسم پسینے کے ذریعے بنیادی درجہ حرارت کو منظم رکھنے کے لئے کام کرتا ہے۔ اس لیے کہا گیا ہے کہ گرمیوں میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چائیے ۔
جو افراد دھوپ میں کام کرتے ہیں انہیں زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے نسبتاً ان افراد کے جو سارا دن کسی اندرونی جگہ پر گزارتے ہیں۔کوشش کریں دھوپ میں وقت گزارنے سے گریز کریں، اگر جانا ضروری بھی ہوتو چھاؤں میں چلیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ صحت مند رہ سکیں۔