کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کو اعزاز دلوانے والے کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری

4 Aug, 2022 | 03:27 PM

ویب ڈیسک: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو میڈلز جتوانے والے کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری آگئی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ ( پی ایس بی) نے کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کو میڈلز جتوانے والے کھلاڑیوں  دستگیر بٹ کے لیے 50 لاکھ اور شاہ حسین شاہ کے لیے 10 لاکھ روپے کیش انعام کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فون کرکے مبارک باد بھی دی اور ان کے حوصلے بلند کئے۔ڈی جی پی ایس بی نے مزید کہا کہ گیمز میں اگر کوئی چاندی کا تمغہ جیتے گا تو انہیں 20 لاکھ روپے دیے جائیں گےاور وطن واپسی پر میڈل جیتنے والوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں