ویب ڈیسک : پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ایک انوکھا سوال پوچھا کہ جنت کے بجائے دوزخ میں انٹرنیٹ ہوا تو لوگ کہاں جائیں گے؟
شہزاد رائے نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ پاکستان کی خوبصورت وادی میں نظر ارہے ہیں ، ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ یہا ں پر انٹرنیٹ نہیں جس کی وجہ سے ان کو بہت غصہ آرہا ہے ۔ گلوکار نےلوگو ں سے دلچسپ سوال کیا کہ میں یہ سوچ رہا ہوں، اگر مرنے کے بعد، ہمیں پتا چلے کہ جنت میں نہیں بلکہ دوزخ میں انٹرنیٹ ہے تو آپ کہاں جانا پسند کریں گے؟
اس سوال پر جہاں کچھ صارفین دلچسپ تبصرے کیے تو وہیں کئی صارفین نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک صارف نے کہا کہ کتنا عجیب سوال ہے، جب آپ جل جائیں گے تو انٹر نیٹ کا کیا فائدہ؟
View this post on Instagram