ویب ڈیسک : چین کے شہر ننگبو میں چلتی گاڑی سےبچی گر گئی ، دل ہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کے گرنے کا افسوسناک واقعہ چین کے شہر ننگبو میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی سگنل کھلتا ہے ڈرائیور گاڑی آگے بڑھا دیتا ہے اور گاڑی کی کھڑکی سے بچی نیچے گر جاتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر واقعے سے لاعلم ڈرائیور گاڑی لے کر چلا جاتا ہے۔ بچی کو زمین پر گرا دیکھ کر دیگر گاڑیاں فوری رک جاتی ہے اور گاڑی سے اتر ایک شخص اسے گود میں اٹھا لیتا ہے۔ خوش قسمتی سے بچی کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں لگی۔