(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کیخلاف کیے جانے والے احتجاج کی وجہ بتادی۔
ریحام خان نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'کل پاکستانی روپیہ مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے اور یہ بات تحریک انتشار کو ہضم نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دے دی '۔
کل پاکستانی روپیہ مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے اور یہ بات تحریک انتشار کو ہضم نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دیدی ہے۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 4, 2022
ریحام نے تحریک انصاف کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'تاریخ نے ثابت کیا ہے مولانا اسرار اور حکیم سعید نے بہت عرصہ پہلے ہمیں پاکستان کے فتنہ عظیم کے متعلق آگاہ کیا تھا'، 'اب بھی وقت ہے کہ یہ قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے، یہ شخص کرسی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
تاریخ نے ثابت کیا ہے مولانا اسرار اور حکیم سعید نے بہت عرصہ پہلے ہمیں پاکستان کے فتنہ عظیم کے متعلق آگاہ کیا تھا۔ اب بھی وقت ہے کہ یہ قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے۔ یہ شخص کرسی کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے #DisqualifyIK
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 4, 2022
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔