الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج ،عمران خان کی عوام سے اہم اپیل

4 Aug, 2022 | 01:11 PM

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام سے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے لیے اسلام آباد کےایف  9 پارک میں جمع ہونے کی اپیل کردی۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی شکست کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کیخلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے، اب عام انتخابات میں بھی ایسا ہی ہونے سے پوری پی ڈی ایم خوف کا شکار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج شام 6 بجے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج کیلئے ایف نائن پارک میں جمع ہوں، میں اس اجتماع سے شام 7 بجے خطاب کروں گا۔

مزیدخبریں