9 اور 10 محرم الحرام کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا

4 Aug, 2022 | 11:02 AM

سٹی 42: یوم عاشور پر اسٹیٹ بینک  بند رہے گا۔پیر اور منگل کو بینکنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بینک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔ پیر اور منگل کو بینکنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

خیال رہے کہ اس قبل حکومت  کی جانب سے بھر میں9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کی منظوری دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا  ہے۔کابینہ ڈویژن نے دو چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیاجس کے مطابق پیر 8 اور منگل 9 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

مزیدخبریں