ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈکمی،مزیدسستاہوگیا

Doller
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  میں مزید کمی، ڈالر 225 روپے30 پیسے کا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 50 پیسےمزید سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 225 روپے30 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سےمتعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں   ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کمی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط بھی پوری کر دی ہے، آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری نمائندہ کے مطابق پاکستان نے پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے ساتویں اور آٹھویں جائزہ معاہدے کی آخری پیشگی شرط بھی مکمل کردی ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا متوقع اجلاس رواں ماہ ہوگا۔ اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔