سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ

4 Aug, 2022 | 10:46 AM

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کاانتخاب کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعدچودھری پرویز الہٰی نے ایوانِ صدر میں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا یا۔

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرویز الٰہی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں فواد چودھری، پرویز خٹک، مونس الٰہی اور دیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں