معروف بین الاقوامی گلوکار نے اسلام قبول کر لیا

4 Aug, 2022 | 10:12 AM

ویب ڈیسک : معروف برطانوی گلوکار ڈچ ویلی نے اسلام قبول کرلیا۔

اسلام قبول کرنے سے متعلق ڈچ ویلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ عالم دین کے ہاتھ اسلام قبول کررہے ہیں اور کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر مہر تصدیق خود ڈچ ویلی نے ثبت کردی جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

مزیدخبریں