کورونا کیسز میں اضافہ؛ لاہور کا اہم علاقہ سیل کردیا گیا

4 Aug, 2021 | 11:56 PM

M .SAJID .KHAN

(رانا اظہر)کوروناکےبڑھتے ہوئے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ایک 141 ایچ سے لیکر ایک 184 ایچ تک سمارٹ لاک ڈائون کے تحت سیل کر دیا،پورا علاقہ سیل ہونے پر ن لیگ کا مرکزی سیکریٹریٹ میں بھی ہمسہ قسمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون کے ایچ بلاک میں چار کرونا کیسز سامنے آنے پر سمارٹ لاک ڈائون کے تحت پوری گلی کو سیل کر دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون نے موقع پر پہنچ کر ن لیگ سیکرٹریٹ کے داخلی راستے سمیت پوری گلی کو سیل کروایا،سمارٹ لاک ڈائون کے دوران 6 پولیس اہلکار اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ ڈیوٹی پر مامور رہے گا،سمارٹ لاک ڈائون کی زد میں ن لیگی سیکریٹریٹ بھی آگیا ہے اور یہاں انتظامیہ کے مطابق یہاں کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ صحت پنجاب نے ن لیگی سیکریٹریٹ سمیت ملحقہ گلی کو لاک ڈاون والے علاقوں میں شامل کیا تھا جس کے باعث اسے سیل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں