ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرتعلیم نے میٹرک،انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو خوشخبری سنادی

وفاقی وزیرتعلیم نے میٹرک،انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو خوشخبری سنادی
کیپشن: Extra Marks for Students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئےخوشخبری، طلبہ کو لازمی مضامین کے نمبروں میں پانچ فیصد اضافی نمبرز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‏نویں، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو اختیاری مضامین کے نمبروں کی بنیاد پر لازمی مضامین میں متناسب نمبرز دینے کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہےکہ ہر طالب علم کو لازمی مضامین میں متناسب نمبروں میں 5فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں طلبہ کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ سے اختیاری مضامین کے پرچے لیے جارہے ہیں اور اختیاری پرچوں میں حاصل کردہ نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز تصور کیے جائیں گے تاہم لازمی مضامین میں طلبہ کو پانچ فیصد نمبرز اضافی دیے جائیں گے۔ ‎

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کی چوتھی میں لہر میں مزید شدت آنے پر این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہےجس کے تحت پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا.

آج ہونے والی  بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلہ کیاگیا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی وجہ سے مزارات بند ہوں گے،محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام شہر سمیت چار اضلاع میں مزارات کو بند کر دیا گیا,وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ یونیورسٹیاں بھی کھلی رہیں گی،سندھ میں تعلیمی ادارے پہلے ہی8اگست تک بند ہیں،سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،امتحانات جس طرح ہورہے ہیں اسی طرح چلیں گے
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer