(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ اپنی زندگی کا سب سے انوکھا بیش قیمت رول ادا کریں گی، فلم ’بیل باٹم‘ میں،وہ سابق وزیراعظم اندراگاندھی کا کردار نبھائیں گی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی اداکارہ اپنی زندگی کا یاد گار رول اداکرنے جارہی ہیں، فلم ’بیل باٹم‘ میں،وہ سابق وزیراعظم اندراگاندھی کا کردار نبھائیں گی، فلمی شائقین کو لارا دتا کی صورت میں ایک بڑا ’سرپرائز‘ ملا ہے کیونکہ اپنے کردار میں انہوں نے اتنا ڈوب کر کام کیا ہے کہ انہیں پہچانا نہیں جارہا۔
تھرلر فلم میں 46 سالہ اداکارہ لارا دتا جو مس یونیورس رہ چکی ہیں، کی ٹرانسفارمیشن نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، اکشے کمار فلم میں ایک خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، وانی کپور اکشے کی اہلیہ کا رول پلے کریں گی جبکہ اداکارہ ہما قریشی بھی نظر آئیں گی۔
فلم میں اپنے کردار کے حوال ےسے لارا دتا نے بتایا کہ انہوں نے فلم کا اسکرپٹ بڑھے بغیر ہی حامی بھر لی یہبالکل ایسا ہے کہ جب آپ کسی بڑی شخصیت کا کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو یہ ایک بڑی ذمہ داری ہوتی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ اس فلم کے لیے بہت زیادہ ریسرچ اور ہوم ورک کیا گیا ہے،یہ میرے لیے ایک ایسا موقع ہے جو شاید دوبارہ نہ ملے۔