اساتذہ نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

4 Aug, 2021 | 08:22 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42:پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کا سپیشل الاونس کے لئے کیمپس پل پر احتجاج، اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی تمام یونین اور فیڈریشن نے حصہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق احتجاج میں پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی تمام یونین اور فیڈریشن نے حصہ لیا ۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ25 فیصد سپیشل الاؤنس اگر وفاقی سطح پر یونیورسٹیوں کو مل سکتا ہے تو صوبائی سطح پر کیوں نہیں مل رہا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبائی سطح پر بھی سپیشل الاونس دیا جائے۔ احتجاج کے دوران شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مطالبات نہ مانے گئے تواگلا احتجاج اس احتجاج سے بھی بڑا ہو گا۔

مزیدخبریں