(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حرا خان اور ان کے دوست ویکسین لگوانےکلفٹن آئے تو انہیں لوٹنے کی کوشش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ساتھ کراچی کے محفوظ ترین علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد اب تک وہ کانپ رہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنی دوستوں کے ہمراہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن کیلئے گئی تھی جہاں ایک شخص ہماری طرف آیا اور اس نے موبائل فون اور والٹ نہ دینے کی صورت میں ہمیں مارنے کی دھمکی دی،جس پر ہم نے چیخنا چِلانا شروع کردیا جس کے بعد وہ بھاگ گیا، سکیورٹی گارڈ ہم سے دس قدم کی دوری پر تھا، اس نے کہا کہ میں کیا کرسکتا ہوں، حکام کو مطلع کرنے پر انہوں نے ہم سے کہا کہ آپ لڑکیاں ہیں شیشے اوپر رکھیں۔
حرا خان نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا شیشے اوپر رکھنا مسئلے کا حل ہے؟ آدمی بھی شیشہ نیچے رکھے گا تویہ ہی ہوگا، حکام کو وعدے کے مطابق ایکشن لینے کی ضرورت ہے، ایسے جرائم روزانہ کی بنیاد پر کئی لوگوں کے ساتھ ہورہے ہیں۔