شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق

4 Aug, 2021 | 06:39 PM

ویب ڈیسک:  شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دُلہا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بنگلہ دیش کے ایک شہر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا،جہاں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے اور دلہا سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  جنگلات کے تیزی سے ختم ہونے کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں