ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کااپنے آکسیجن پلانٹ لگانےکامنصوبہ ٹھپ 

محکمہ صحت کااپنے آکسیجن پلانٹ لگانےکامنصوبہ ٹھپ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ صحت کااپنے آکسیجن پلانٹ لگانےکامنصوبہ ٹھپ ، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ  نےآکسیجن جنریٹرز ،آکسیجن کنسنٹریٹرزخریدنےکاٹینڈر منسوخ  کردیا  جبکہ کوروناوباکےدوران آکسیجن کااستعمال بڑھنےپرپلانٹ لگانےکافیصلہ کیاگیاتھا

 تفصیلات کے مطابق  محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ  نےنامعلوم وجوہات کی بنیادپر آکسیجن جنریٹرز ،آکسیجن کنسنٹریٹرزخریدنےکاٹینڈر منسوخ  کردیا ،جبکہ کوروناوباکےدوران آکسیجن کااستعمال بڑھنےپرپلانٹ لگانےکافیصلہ کیاگیاتھا۔منصو بے مطابق   ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے10آکسیجن  جنریٹرز ،200آکسیجن کنسنٹریٹرزخرید جانے تھے ،  پنجاب میں4کمپنیاں ہی  علاج معالجےکیلئےمصنوعی آکسیجن تیار کرتی ہیں ، طلب بڑھنے پرکمپنیوں کی70فیصدسےزائدپیداوارہسپتالوں میں استعمال ہورہی ہے  اور ہرسال اربوں مالیت سےمصنوعی آکسیجن گیس  خریدتےہیں ، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ  کی جانب سے   کورونا کےدوران آکسیجن کا استعمال بڑھنےپربروقت دستیابی کیلئےچھوٹےپیمانےپرپلانٹ لگانےکامنصوبہ تھا   جس کے تحت  10آکسیجن جنریٹرز،200آکسیجن کنسنٹریٹرزخریدے جانے تھے ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ  کی جانب سے جاری ٹینڈر میں 18کمپنیوں نے حصہ لیا جبکہ ٹینڈرپیپرا رولز 35کےتحت منسوخ  کردیا گیا ہے،اس منصوبے سے حکومت کو سالانہ10ارب کی بچت  اور ہسپتال ضرورت کےمطابق  آکسیجن گیس بنانےکےاہل بھی بن  سکتےتھے ۔