ویب ڈیسک : بھارت کے شہر ممبئی کے ایک علاقے میں نو کسنگ زون کا سائن بورڈ عوام کی توجہ حاصل کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ستیم شیوم سندرم نامی سوسائٹی میں یہ سائن بورڈ لگایا گیا ہے کیونکہ سوسائٹی کے رہائشیوں کے بقول وہ سڑک کنارے بیٹھے جوڑوں کی حرکتوں سے تنگ آ چکے تھے، جس کے بعد یہ سائن بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔سوسائٹی کے رہائشیوں کے مطابق یہ محبت کرنے والے جوڑوں کے لیے بطور دھمکی نہیں بلکہ تجویز کے طور پر لکھا گیا تھا۔ یادر رہے ممبئی میں کورونا کے باعث لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے اس سوسائٹی کے نزدیک موجود مشہور عوامی مقامات جیسے میرین ڈرائیو اور ورلی سی فیس پر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔لہذا جن جوڑوں کو ان مقامات پر بیٹھنے کی اجازت نہیں وہ اس سوسائٹی کے سامنے موجود سڑک کو اپنا مسکن بناتے ہیں۔ سوسائٹی مکینوں کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکیوں کے یہاں کھڑے ہونے اور گپ شپ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن فحش مذاق ناقابل برداشت ہے پولیس کو شکایت کی لیکن کچھ نہیں ہوالہذا محبت کرنے والے جوڑوں کے لیے بطور انتباہ سوسائٹی انتظامیہ نے رواں برس مئی میں سڑک پر نو کسنگ زون لکھ دیا۔