ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نذیرچوہان کی رہائی کاپروانہ جاری

نذیرچوہان کی رہائی کاپروانہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد پھلروان  نے ایم پی اےنذیر چوہان  کی رہائی  کاپروانہ جاری کردیا,نذیرچوہان کےصاحبزادےنےاپنی ذاتی جائیدادکاضمانتی مچلکہ جمع کرایا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق ضمانتی  مچلکے  جمع   کرانے کےبعد ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد پھلروان پی ٹی آئی ایم پی اےنذیرچوہان کی روبکارجاری کردی گئی ہے، نذیر چوہان کے صاحبزادے سعد نذیرنے1 لاکھ کے مچلکےجمع کرائے تھے،  نذیرچوہان کےصاحبزادےنےاپنی ذاتی جائیدادکاضمانتی مچلکہ جمع کرایا۔

واضح رہے مشیر برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کر دیا  تھا، شہزاد اکبر نے سٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کر دیا ہے، انہوں نے اپنے تحریر کردہ اور دستخط شدہ  بیان حلفی میں کہا ہے کہ نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ایم پی اے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نے حکم دیا کہ شہزاد اکبر خود عدالت میں پیش ہو کر ملزم کو معاف کریں، جس پر ان کے وکیل نے بتایا کہ شہزاد اکبر پیش نہیں ہو سکتے۔ شہزاد اکبر کے وکیل نے فریقین میں صلح نامہ کی تصدیق کی۔عدالت نے ہدایت کی کہ شہزاد اکبر ایک نمائندہ مقرر کریں جو پیش ہو کر ملزم کو معافی دے۔