ایبٹ روڈ (درنایاب) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چار سالہ آڈٹ کرانے کا فیصلہ، گزشتہ چار سال کے دوران کی گئی بھرتیوں اور مالی معا ملات کا آڈٹ کیا جائے گا کنسلٹینسی فرموں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی آڈٹ کیلئے آزاد آڈیٹرز کی معاوضے پر خدمات حاصل کرے گی، کنسلٹینسی کی مد میں 49 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی نے آڈٹ کیلئے کنسلٹینسی فرموں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، آج فرموں کی پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا، ایکسٹرنل آڈیٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا گزشتہ چار مالی سالوں کا آڈٹ کریں گے، ایل ڈبلیو ایم سی میں ادائیگیوں، بھرتیوں، کنٹریکٹس کا آڈٹ کیا جائے گا۔
لاہور کلین مشن، ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کے 9 ٹاؤنز، رنگ روڈ اور پرائیویٹ سوسائٹیز سے6080ٹن کوڑاا کٹھا کر کے ٹھکانے لگا دیا ۔ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی مشن کے تحت سرکل 1علامہ اقبال ٹاؤن سے 937ٹن،گلبرگ ٹاؤن سے 923ٹن، نشتر ٹاؤن سے547 اور سمن آباد سے769 ٹن کوڑا ٹھکانے لگایا، سرکل 2عزیز بھٹی ٹاؤن سے 410 ٹن،داتا گنج بخش ٹاؤن سے 283ٹن، راوی ٹاؤن سے505ٹن اور شالیمار ٹاؤن سے195ٹن ویسٹ اٹھایا گیا۔
واہگہ ٹاؤن سے 399 ٹن ، سگیاں سے297ٹن اور پرائیویٹ سوسائٹیوں سے669ٹن کوڑا اٹھوایا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی اپنے دائرہ کار کے علاوہ پرائیویٹ سوسائٹیز اور رنگ روڈ کے اطراف میں بھی صفائی آپریشن کر رہی ہے۔