ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنجروال سےاغوا ہونےوالی 4بچیاں بازیاب 

 ہنجروال سےاغوا ہونےوالی 4بچیاں بازیاب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور  کے علاقے ہنجروال سےاغوا ہونےوالی 4بچیاں ساہیوال  سے بازیاب ، سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بازیاب کرایا۔

سی سی پی او  کے مطابق لاہور  کے علاقے ہنجروال سےاغوا ہونےوالی 4 بچیوں کو ساہیوال سے بازیاب کرایاگیا،ابتدائی طور پرتفتیشی ٹیم موقع پر پہنچ چکی،سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ  بچیوں کو لاہورلا کر حقائق سامنےلائے جائیں گے، بچیوں خودساہیوال گئیں یااغواکیاگیا،تفتیش میں پتہ چلےگا۔

 گزشتہ روز  ہنجروال کے علاقےسے4لڑ کیوں  کےاسرار طور پر لاپتہ  ہونے کا واقعہ پر وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب  نے نوٹس لیا تھا اورسی سی پی اوسے رپورٹ طلب  کی گئی تھی ۔ جبکہ  شہری عرفان کی مدعیت میں اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا  ۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا تھا ہے کہ اس کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ پڑوسی اکرم کی بیٹی 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ اورنج لائن ٹرین میں سفر کی نیت سے گھر سے نکلیں، جو دو روز گزرنے کے بعدبھی گھر نہ لوٹیں۔

 دوسری جانب  پاکپتن سے لاپتہ چاروں بہنیں لاہورسےملنےپر ایس پی کینٹ کی پریس بریفنگ، چاروں بچیاں والد کے خوف سے گھر سے بھاگ کر لاہور آئیں،ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ  بچیوں کو پڑھائی کا شوق والد ان کو پڑھنے سے روکتا تھا، بچیاں لاہور میں ایک خاتون کوملیں جس نے 3روزان کو اپنے گھر رکھا ہے۔ایس پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ  چوکی کیولری پولیس نے چاروں بچیوں کو  پارک میں لاوارث پایا، پوچھ گچھ پر لڑکیوں نے بتایا کہ وہ پاکپتن   کے علاقہ عارف والا سےآئی ہیں،

گھر چھوڑ کر لاہور آنیوالی انعم   کا کہنا تھا کہ  میں اور میری بہنیں پڑھنا چاہتی ہیں،والد نےپڑھانےسےانکار کیا اور رشتہ طےکرنےکاارادہ کرلیا ہے،انعم  کا مزید کہنا تھاکہ  میں پری میڈیکل کی سٹوڈنٹ ہوں پڑھنا چاہتی ہوں، میری میٹرک میں فرسٹ ڈویژن اور 954 نمبر آئے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے   اپیل کرتی ہیں حصول تعلیم میں حکومت ہماری مدد کرے جبکہ  میرے والد کے پاس نوکری ہے نہ ہماری تعلیم کے پیسے ہیں۔