لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کا حکم معطل کردیا

4 Aug, 2020 | 08:26 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) وزیراعلی عثمان بزدار کے حکم پر چیف میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر لاہور محمد انور جاوید کو معطل کرنے کےمعاملے پر چیف میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد انور جاوید نے وزیر اعلی کے معطلی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ،عدالت نے وزیر اعلی کے حکم کو معطل کرتے ہوئے چیف میونسپل آفیسر محمد انور جاوید کو بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے محمد انور جاوید کی درخواست سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے وقار اے شیخ ایڈوکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزارنے پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری بلدیات سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دورے کے دوران 29 جولائی کو درخواست گزار کو ناقص کارکردگی کے الزام پر معطل کیا۔ اس دورے کے دوران وزیر اعلی نے ڈی آیم جی اور پی ایس پی افسران کو صرف وارننگ دی۔دوسرے افسروں کو وارننگ جب کہ درخواست گزار کو معطل کرنا امتیازی سلوک ہےجو خلاف آئین اقدام ہے۔
درخواست گزار وکیل نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی درخواست گزار کو معطل کرنے کا اختیار نہیں۔ ناقص کارکردگی پر صرف لوکل گورنمنٹ کا بورڈ ہی معطل کر سکتا ہے ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کو وزیراعلی پنجاب کے حکم پر معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے  ۔ عدالت نے وزیر اعلی پنجاب کا درخواست گزار افسر کی معطلی کے حکم کو معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو سے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں