قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نےمحرم الحرام کے لئے گائیڈلائن جاری کردی، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے لئے گائیڈلائن جاری کردی ہے، محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہجوم سے پرہیز کیا جائے، محرم جلوسوں کو 4 درجاتی سکیورٹی حصار فراہم کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے علما کے لئے ضلع بندی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا۔
محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائےگی، محکمہ داخلہ نے9 اور 10محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، محکمہ داخلہ نے 9 اور10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی کا فیصلہ میا ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نےمحرم الحرام کےدوران ہونے والے مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کے لئے انتطامات شروع کردئیے ہیں، اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے لئے فوج اور رینجرز طلب کر لی ہے۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبے کے حساس اضلاع میں پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی، محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس میں فوج اور رینجرز کی صوبے میں تعیناتی کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے۔