قذافی بٹ: کارکردگی کے حوالے سے بزدار سرکار کا خیالی پلاو تیار، گڈ گورننس رپورٹ تیار، بزدار سرکار کے شیخ چلیوں نے حکومتی کارکردگی کے پُل باندھ دئیے
کاغذوں میں پنجاب کے اندر دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں، شہباز دور کے منصوبوں کو بھی پنجاب سرکار کے کھاتے میں ڈال لیا گیا، بزدار سرکار نے دو سالوں میں کیا کیا عوامی فلاح کے کون کون سے منصوبے مکمل کئے گئے اور صوبے میں گڈ گورننس کیا رہی عوام کے سامنے رپورٹ پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں-
تیار کی گئی گڈ گورننس رپورٹ میں صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، پینے کا صاف پانی، سوشل ویلفئیر اور معیشت میں پنجاب حکومت کا انقلابی اقدامات اٹھانے کا دعوی کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا یے کہ پنجاب کو ڈیجٹلائز کردیا گیا ہے، ہر محکمہ شہری کے فنگر کلکس پر ہے، چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام، پولیس ای خدمت مرکز، تعلیم گھر آن لائن، وزیراعلی ای روزگار سکیم شہریوں کو گھر بیٹھے سہولت کے لئے آن لائن کردیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بھی ریکارڈ قانون سازی کی گئی، دو سال کے عرصے میں 41 بل منظور کروائے گئے، پولیس خدمت مرکز پورٹل کے ذریعے 9 ملین اوورسیز پاکستانیوں کو 6 سہولتیں فراہم کی گئیں، ای پے پنجاب کے تحت شہریوں کو گھر بیٹھے ٹیکس ادا کرنے کی سہولت دی گئی۔
پنجاب کے 36 اضلاع میں 7لاکھ 20 ہزار مالیت کا انصاف صحت کارڈ 9۔4 ملین خاندانوں کو دیا گیا، وزیراعلی روزگار سکیم کے تحت 26 اضلاع میں 32 سنٹرز قائم کئے گئے، میوہسپتال کا سرجیکل ٹاور، انسٹیٹوٹ آف نیوروسائنسز، چلڈرن ہسپتال فیصل آباد بھی بزدار سرکار نے اپنے کھاتے میں ڈال لیا جبکہ رپورٹ میں اورنج ٹرین بھی روان سال چلانے کا دعوی کیا گیا ہے۔