وزیر اعلیٰ شکایت سیل، چیئرمینوں کا تقرر اختلافات کی نذر ہوگیا

4 Aug, 2019 | 02:26 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل میں تقرریوں پر چیئرمین اور وائس چیئرمین آمنے سامنے آگئے، اسد کھوکھر کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں پر وائس چیئرمین ناصر سلمان نے تحفظات کا اظہارکردیا۔

چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی جانب سے مختلف اضلاع کیلئے چیئرمینوں کا تقرر اختلافات کی نذر ہوگیا، اسد کھوکھر کی جانب سے گئی تقرریوں پر وائس چیئرمین  ناصر سلمان نے مشاورت نہ کرنے کا گلہ کردیا۔

ناصرسلمان کے مطابق کی جانے والی تقرریوں پر  نہ اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی مشاورت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ طے ہے کہ شکایت سیل میں تعیناتیاں پارٹی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے ہی ہونگی، فی الوقت چیئرمین اسد کھو کھر نے یہ اصول نظر انداز کردیا ہے۔

مزیدخبریں