( در نایاب ) ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور اس کے بیٹے کو پروٹوکول دینے پر تین ملازمین کو معطل کردیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور اس کے بیٹے کو پروٹوکول دینے پر تین ملازمین کو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ون ونڈو سیل پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد عزیز، قائداعظم ٹاؤن میں تعینات اسسٹنٹ نعیم اللہ اور ڈی جی سیل کا نائب قاصد قاسم عباس شامل ہیں۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے کے دفتر میں منشا بم کا داخلہ بند ہونے اور سکیورٹی گارڈز کی طرف سے اسے روکے جانے کے باوجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد عزیز خود جاکر منشا بم اور اس کے بیٹے کو ون ونڈو سیل پر لے آئے۔
اسی طرح باقی دونوں ملازمین نے بھی اس کے ون ونڈو سیل میں داخل ہونے میں مدد کی جس پر ڈائریکٹر جنرل نے ایکشن لیا، ان ملازمین کو پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔