(عیشہ خان) کوٹ لکھپت، بہار کالونی اور نشتر کالونی کے مکین پانچ ماہ سے پانی کی بندش سے تنگ آکر سڑٖکوں پر نکل آئے، پیکو روڈ بلاک کر کے ٹائر نذرآتش کیے اور شدید احتجاج کیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔وطن کیلئے جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلام
تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترسے کوٹ لکھپت، بہار کالونی اور نشتر کالونی کے مکین تنگ آ کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ مظاہرین نے واسا کیخلاف احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر پیکو روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا۔احتجاج کے باعث تین گھنٹے تک پیکو روڈ پر ٹریفک کی روانی بند رہی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ سے انکے گھروں میں پانی نہں آ رہا، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں پانی بھرنے جانا پڑتا ہے۔میت کو غسل دینے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں، مظاہرین واسا کیخلاف پھٹ پڑے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی کی امید پیدا ہوگئی
انکا کہنا تھا کہ کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود مسئلہ حل کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔