ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

4 Aug, 2018 | 03:37 PM

Sughra Afzal
Read more!

(را ؤ دلشاد) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، کہتے ہیں کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی کی امید پیدا ہوگئی
 تفصیلات کے مطابقڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ تقریب گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال میں ہوئی، ڈی سی لاہور نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے۔ اس موقع پرسی ای او ہیلتھ، ایم ایس منشی ہسپتال اورڈبلیو ایچ او کے نمائندوں بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔وطن کیلئے جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلام
 ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ 17 لاکھ 71 ہزار پانچ سو سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جبکہ مطلوبہ نتائج کے لیے 47 سو سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گی، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے مناسب انتظام کیا گیا جبکہ نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی اوز ہیلتھ کریں گے۔

مزیدخبریں