ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پی اینڈ ڈی ملازمین کیساتھ ہاتھ کر گیا

ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پی اینڈ ڈی ملازمین کیساتھ ہاتھ کر گیا
کیپشن: City42 - Transport Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پی اینڈ ڈی ملازمین کے ساتھ ہاتھ کر گیا۔ کیپسٹی بلڈنگ کی 14 روزہ ٹریننگ کے لیے 2 افسروں کو کوریا لے جانے سے معذرت کر لی۔

خبر پڑھیں۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی کے دو افسروں کو کوریا لے جانے سے معذرت کر لی۔ کوریا کے شہر سیؤل  میں ٹریننگ کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی سے دو افسروں کے نام مانگے گئے تھے۔ ٹریننگ کے لیے 10 رکنی ٹیم نے کوریا روانہ ہونا ہے۔ جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے 8 جبکہ محکمہ پی اینڈ ڈی کے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے 2 افسر منتخب کئے جانا تھے۔ افسروں کے ناموں کے لیے باقاعدہ مراسلہ بھی پی اینڈ ڈی حکام کو بھیجا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔احد خان چیمہ کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تمام 10افسر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے شارٹ لسٹ کر لیے گئے۔ ٹریننگ 9 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer