ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کا 50 لاکھ امریکی ڈالر کا گولڈ کارڈ ویزا متعارف،مدت قیام حیران کن

ٹرمپ کا 50 لاکھ امریکی ڈالر کا گولڈ کارڈ ویزا متعارف،مدت قیام حیران کن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا جس کی قیمت 50 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

 ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ گولڈ کارڈ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے جسے "دی ٹرمپ کارڈ" کا نام دیا گیا ہے۔صحافیوں کے سامنے کارڈ کی رونمائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس کارڈ کا پہلا خریدار ہوں۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ یہ خصوصی ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگا۔یہ کارڈ دراصل گرین کارڈ کا ایک مہنگا ورژن ہے جسے صدر ٹرمپ نے سرمایہ داروں، کاروباری شخصیات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کو امریکا آمد کی ترغیب دینے کے لیے متعارف کرایا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اس امید کا اظہار کیا کہ 50 لاکھ ڈالر کی مالیت کے اس گولڈن ریذیڈنسی کارڈ کی آمدنی سے امریکا کا قومی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یہ کارڈ امریکی شہریت حاصل کرنے کا ایک آسان، فوری اور جدید راستہ ہوگا۔جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا اس کارڈ کے لیے روسی ارب پتی (اولیگارکس) بھی اہل ہوں گے تو انھوں نے کہا اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔