سٹی42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چیمپئینز ٹرافی2025 کے بعد ایک اور اہم ایونٹ پاکستان میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ک پاکستان میں نئے تعمیر کئے گئے قذافی سٹیڈیم میں 9 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے دنیا کی بہترین ویمن کرکٹ ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔ چار ٹیمیں پہلے ہی لاہور میں موجود تھیں، پانچیں ٹیم آج آ گئی۔ پاکستانی فینز کو ویمن کرکٹ ٹیموں کے ببہترین کھیل کو دیکھنے کا موقع ملنے جا رہا ہے۔
آج تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا 19 ارکان پر مشتمل سکواڈ آج بنکاک سے لاہور پہنچا۔کپتان ناروایمول چائیوائی کی قیادت میں آنے والی ٹیم نے لاہور ائیرپورٹ پر اترنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس ٹیم کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اس تاریخی وکٹ پر کھیلنے کا موقع ملے گا جس پر چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے دوران بہترین ٹیم سکور کے ایک کے بعد ایک تین ریکارڈ بنے۔
تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم آج جمعہ کے روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچ کھیل رہی ہے۔ اس میچ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی ویمنز ورلڈ کپ کے لئے تیاری کا آغاز ہو رہا ہے۔
بنگلہ دیش، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کے لیےپہلے ہی لاہور میں موجود ہیں۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 9 سے 19 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا۔