ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پہلے تین بہترین بجلی کمپنیوں کو بیچیں گے، پھر تین مزید کمپنیاں بیچیں گے

 پہلے تین بہترین بجلی کمپنیوں کو بیچیں گے، پھر تین مزید کمپنیاں بیچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بیچنے کا راگ ایک بار پھر چھیڑ دیا۔ اویس لغاری نے حکومت کے پلان کے متعلق بتاتے ہوئے کہا،  پہلے مرحلے 3  بجلی کمنیوں کو بیچا جائے گا۔  

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری  نے بتایا کہ حکومت چھ بجلی کمپنیوں کو بیچنا چاہتی ہے، پہلے مرحلے مین تین کمپنیوں کو بیچین گے۔  ، ان 3 ڈسکوز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک کمپنی شامل ہیں۔

اویس لگاری نے پہلے مرحلہ میں بیچنے کے لئے جن تین کمپنیوں کا نام لیا وہ تینوں پرفارمنس کے تمام پیرامیٹرز کے لحاظ سے بہترین ہیں، ان کے کنزیومر بل وقت پر ادا کرتے ہیں، کمپنیاں منافع مین چل رہی ہیں اور ان کا بزنس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان تینوں سرکاری اداروں کے قیمتی اثاثوں کی مالیت کبھی پبلک کو نہیں بتائی گئی لیکن یہ اثاثے فیصل آباد، گوجرانوالہ، اسلام آباد  اور دوسرے دس سے زیادہ ضلعوں میں پرائم  علاقوں میں سرکاری زمینوں پر قائم قیمتی تنصیبات کی شکل میں ہیں اور ان کی مارکیٹ ویلیو مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ان تینوں کمپنیوں کے بجلی کی سپلائی کے انفراسٹرکچر میں معمولی نوعیت کی کمیاں ہیں تاہم ایسا انفراسٹرکچر خود ڈیویلپ کرنا کسی پرائیویٹ کاروباری ادارہ کے لئے عملاً ممکن ہی نہیں۔ 

اویس لگاری نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں لاہور الیکٹرک کمپنی لیسکو کے ساتھ  سکھر الیکٹرک کمپنی سیپکو  اور ملتان الیکٹرک کمپنی میپکو کی نجکاری کریں گے۔

 اویس لغاری نے بتایا کہ وہ  گڈو اور نندی پور پاور پلانٹس کو بھی فروخت کررہے ہیں۔ 

اویس لغاری نے بتایا کہ بلوچستان میں 55 ارب روپے سے ٹیوب ویلز کوشمسی توانائی پر منتقل کر رہے ہیں، کیپٹو انڈسٹری کو بجلی فراہمی کے لیے سروس معاہدے کر رہے ہیں 

 وزیر توانائی نے کہا کہ چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں ، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کر کے 145ارب روپے کی بہتری لائے ہیں۔