زین مدنی: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کا عید کے موقع پر تھیٹرز پر اچانک چھاپوں کا معاملہ, غیر اخلاقی گانوں پر ڈانس دیکھ کر عظمی بخاری پنجاب آرٹس کونسل پر سخت برہم ہوئیں.
غیر اخلاقی گانوں کی اجازت دینے پر ڈائریکٹر ڈراما مغیث بن عزیز کی سخت سرزنش ہوئی، مغیث بن عزیز غیر اخلاقی گانوں اور فحش رقص پر کوئی جواب نہ دے سکے۔
عظمی بخاری نے مغیث بن عزیز اور باقی ٹیم کو اپنے آفس طلب کرکے جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا، مغیث بن عزیز نے دوران سنسر ریہرسل غیر اخلاقی اور فحش گانے چلانے کی اجازت دی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مغیث بن عزیز اور سنسر ٹیم نے مبینہ طور پر رشوت لے کر غیر اخلاقی اور فحش گانے چلانے کی اجازت دی، مغیث بن عزیز پر پہلے ہی بوگس ترقیوں کے معاملے پر اینٹی کرپشن پنجاب میں انکوائری جاری ہے۔