زاہدچوہدری: پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی,نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ تیار.
نواز شریف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیا گیا، مسودہ کےمطابق نواز شریف کینسر ہسپتال کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر انتظام 13 رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا۔
کینسر کے مریضوں کا مفت, شیئر اور مکمل ادائیگی کے تین طریقوں سے علاج کیا جائے گا۔
ہسپتال میں چئیرمین، ڈین، ہسپتال ایڈمنسٹریٹر، ہسپتال ڈائریکٹر, ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس کے عہدے ہوں گے۔
نواز شریف کینسر ہسپتال کے ملازمین کو سرکاری ملازم کا درجہ حاصل نہیں ہو گا، نواز شریف کینسر ہسپتال براہ راست عطیات بھی اکٹھے کر سکے گا ۔