عابد چودھری :شاد باغ میں19سالہ سلیم کےقتل کامعمہ حل،دوست ہی قاتل نکلے۔
تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ محمدصدیق کی پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کےدوران ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا،گرفتار ملزمان میں مقتول کا دوست منیب اور امیر حمزہ شامل ہیں۔
انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ بچےکی والدہ نے اپنے بیٹے کے اغواکامقدمہ تھانہ شادباغ درج کروایا تھا، ملزمان مقتول کوگھرسےبی آربی نہرمیں نہانے کیلئےلیکر نکلے۔
انچارج محمد صدیق نے بتایا کہ معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے مقتول سلیم کو گہرے پانی میں دھکا دے دیا۔
انچارج شادباغ نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول سلیم کی نعش نہر سے برآمد کر لی گئی۔