ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئی

تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا مشن لئے خواتین کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچا شروع ہوگئی۔

تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئی،تینوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی حصار میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا،ٹیم موومنٹ کے وقت روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک کو معطل کر دیا گیا،ٹریفک وارڈ نز اور پولیس سمیت سیکورٹی اہلکار جگہ جگہ موجود رہے۔

آئی سی سی ویمن کوالیفائی راؤنڈ 9 اپریل سے شروع ہوگا،کوالیفائی راؤنڈ میں 6 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی،ویسٹ انڈیز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور میزبان پاکستان قسمت آزمائیں گی،ویمن کوالیفائی راؤنڈ قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

ایل سی سی اے پہلی مرتبہ کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے،کوالیفائی راؤنڈ کی ٹاپ دو ٹیمیں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی،کوالیفائی روانڈ کا آغاز 9 اپریل کو پاکستانی اور آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں سے ہوگا،9 اپریل ہی کو ایل سی سی اے گراونڈ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ آمنے سامنے ہوں گے،تھائی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ تک پہنچنے کی جدو جہد کا آغاز 10 اپریل کو کرے گی۔۔۔ایونٹ کا فائل 19 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔