ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی

پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی ہے۔

برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے، پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کو متفقہ آئین دیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سٹیل ملز اور قومی پیداواری ادارے بنے، صدارتی ریفرنس پر ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا اور رواں سال 23 مارچ کو انہیں نشان پاکستان عطا کیا گیا جو ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا تھا۔