ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس سال دنیا ختم ہوگی؟ بابا وانگا کی پیش گوئی نے تہلکہ مچا دیا

اس سال دنیا ختم ہوگی؟ بابا وانگا کی پیش گوئی نے تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چرنوبل حادثہ، شہزادی ڈیانا اور ملکہ برطانیہ کی موت اور کورونا وبا جیسے بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کرنے کیلئے مشہور بابا وانگا نے سال 2024 کے حوالے سے بھی متعدد پیش گوئیاں کی ہیں، لیکن ان کی سب سے بھیانک پیش گوئی کہ دنیا کا خاتمہ کب ہو؟ اس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بابا وانگا نے 1996 میں 85 سال کی عمر میں مرنے سے پہلے کئی بڑے عالمی حادثات اور واقعات کی پیش گوئیاں کیں، اور ان میں سے اکثر سچ بھی ہوئیں۔رواں سال کیلئے بابا وانگا نے جو پیش گوئیاں کیں ان میں بڑی موسمیاتی تبدیلیاں اور قدرتی آفات، خطرناک سائبر حملوں میں اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانا جس سے ممکنہ طور پر عالمی سطح پر سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوجائیں گے، عالمی معاشی بحران، دہشت گردی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی جانچ میں اضافہ، اہم طبی کامیابیاں اور الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے علاجوں کی دریافت، شامل ہیں۔بابا وانگا کی یہ پیش گوئیاں سال 5079 میں جاکر رک جاتی ہیں، جس کے حوالے سے انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال دنیا ختم ہوجائے گی۔لیکن خیال رہے کہ دنیا کا خاتمہ کب ہوگا؟ اس کا علم اللہ رب العزت کے سوا کسی کے پاس نہیں اور ان پیش گوئیوں پر یقین کرنا مناسب نہیں۔