ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، وزیر تجارت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم :  وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 

 وزیر تجارت جام کمال نے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کو سہولت دینا ہے ، حکومت کی تمام تر توجہ برآمدات کو بڑھانا ہے ۔ خام مال پر ڈیوٹی نہیں ہونی چاہئے، درآمدی خام مال پر ڈیوٹی ٹیکسز کم کرنے چاہئیں۔ اگر بجلی کی قیمت 15 سینٹ پر ہوگی تو برآمدات کیسے بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملکی معیشت سے متعلق مسلسل اجلاس کر رہے ہیں، حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ ماضی میں جو کچھ ہوا اس کو بھول جائیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرے ۔  حکومت مسائل کا ٹھوس حل پیش کرے گی ۔