سٹی 42: پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سنانواں میں پیش آنے والے واقعے کا ملزم ملتان میں رشتےداروں کےگھر چھپا ہوا تھا۔ ملزم مبینہ زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ بچےنے پولیس کوبیان دیاکہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکراس سےبدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا۔
متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔