سٹی 42 : پاکستان میں رواں سال کا پہلامکمل سورج گرہن8 اور 9 اپریل کےدرمیان ہوگا ۔
پاکستان میں رات ہونےکےسبب سورج گرہن دکھائی نہیں دےگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بج کر 42منٹ پرہوگا، 11بج کر17منٹ پرسورج گرہن عروج پرہوگا، سورج گرہن کااختتام رات1 بج کر52منٹ پرہوگا۔ گرہن کا کل وقت4گھنٹے39منٹ تک رہےگا۔
سورج گرہن مغربی یورپ،جنوبی امریکا،اٹلانٹک سمیت دیگرمقامات پردکھائی دے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 8اپریل کوہونے والاسورج گرہن سال کاطویل ترین سورج گرہن ہوگا، 50سال قبل مکمل سورج گرہن کانظارہ دیکھاگیاتھا، اب لوگ اس سال اسے دوبارہ مکمل سورج گرہن دیکھ سکتے ہیں۔
رواں سال کا پہلامکمل سورج گرہن8 اور 9 اپریل کےدرمیان ہوگا
4 Apr, 2024 | 02:39 PM