عمران ڈار نےاپنا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

4 Apr, 2024 | 02:26 PM

ملک اشرف : عثمان ڈارکےبھائی عمران ڈار نے اپنا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کرنے کااقدام چیلنج کردیا ۔ 
عمران ڈار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ دائر درخواست میں وفاق ،وزارت داخلہ اورایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں ہے ، سیاسی بنیادوں پر اس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ، درخواست گزارعمرہ کی ادائیگی کیلئےجاناچاہتاہے۔ 
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزارکوعمرےپرجانےکی اجازت دے۔ 

مزیدخبریں