سٹی 42: محکمہ پرائمری ہیلتھ نے مختلف بیماریوں کے پھیلاؤکا الرٹ جاری کردیا ۔
شہر میں خسرہ،کانگووائرس، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو کےکیسز بڑھنے لگے ، اس کے علاوہ ہیضہ، ڈینگی وملیریا، لشمینیا اورہیپاٹائٹس کےکیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نےتمام اضلاع کےسی ای اوزہیلتھ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ماہ اپریل میں ان وبائی امراض کی روک تھام کےانتظامات یقینی بنائےجائیں ۔
مختلف بیماریوں کے پھیلاؤکا الرٹ جاری
4 Apr, 2024 | 02:11 PM