ریلوے ملازمین کیلئے بری خبر

4 Apr, 2024 | 01:37 PM

Ansa Awais

سعید احمد : چیئرمین ریلویز کا سرکاری رہائش گاہوں کے بجلی کے ٹیرف بڑھانے کی ہدایات، ریلوے افسران کی سرکاری رہائش گاہوں میں لگے بجلی کے بلوں میں ازخود اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں لگے بجلی بلوں کے ٹیرف کو کمرشل کردیا گیا۔فیصلہ پاورسپلائی کی مد میں ہونیوالے اضافی اخراجات کو کم کرنے کیلئےکیا گیا۔ چیئرمین ریلوے نے ریلوے ہیڈکوارٹر کو فوری عملدرآمدکروانے کی ہدایات کردیں۔ گریڈ 17سے گریڈ 21کے افسران کے بجلی کے بلوں کو59روپے فی یونٹ کے حساب سے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی، افسران کو ریلوے سپلائی سسٹم سے ڈسکوز میں بجلی میٹر کی منتقلی کیلئے فوری لائسنس دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ لیٹرکے مطابق جوافسرریلوے سپلائی سسٹم سے بجلی کی بجائے اپنے متعلقہ ڈسکوز سے بجلی لینا چاہتا ہے انکو فوری این اوسی جاری کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق گھروں کے بجلی کے ٹیرف کمرشل ریٹ پرکرنے سے افسران میں تشویش کی لہردوڑ گئی، ریلوے کمرشل اینڈ ٹریفک، شعبہ سول انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ اورجنرل برانچ کے افسران نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ افسران کا کہنا ہے کہ معتدد ریلوے رہائش گاہوں کی لوکیشن پر ڈسکوز کی جانب سے بجلی سپلائی کا انتظامات نہیں۔ ڈسکوز سے بجلی کا حصول مشکل ہونے کی وجہ سے افسران مجبوراً کمرشل ٹیرف دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں