(جنید ریاض)کابینہ کمیٹی کا امتحانات میں نقل اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور تدارک کیلئے پنجاب اسمبلی میں اہم اجلاس ہوا۔
کابینہ کمیٹی کا امتحانات میں نقل اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور تدارک کیلئے پنجاب اسمبلی میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر بلال یاسین نے کی۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری تعلیم سمیت سینئر افسران شرکت کی۔ سربراہ کمیٹی بلال یسین کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت متعدد اضلاع سے امتحانات میں نقل اور سنگین بے ضابطگیوں کی اطلاع افسوسناک ہے۔میٹرک کے امتحانات میں پرائیویٹ نگرانوں کی تعیناتی اور کرپشن انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
بلال یسین نے مزید کہا کہ جس بھی امتحانی مرکز کا وزٹ کیا متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئیں، انتظامیہ کی سب اچھا کی رپورٹ نہیں چلے گی، فیلڈ میں موجود ٹیمیں تمام حقائق سامنے لا رہی ہیں۔راناسکندر حیات کا کہنا تھا کہ کرپشن کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پرائیویٹ نگران جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہئیں،بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کسی نرمی کے مستحق نہیں،امتحانی مراکز سے گرفتار افراد کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کروایا جائےگا۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، ڈی آئی جی سپیشل برانچ اور تعلیمی بورڈز کے افسران نے بھی شرکت کی۔