وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ادائیگی کی دعوت

4 Apr, 2024 | 12:11 PM

Ansa Awais

سٹی42 :وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی گئی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوں گے ، پاکستان کے لئے مختلف پراجیکٹس کی تیاریاں ہورہی ہیں اس ضمن میں  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت ہوگی ۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ، سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں میں  بھی تعاون جاری ہے ، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

 ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی ۔
 

مزیدخبریں